آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریعمران ڈین

موت کچھ آسان ہوتی جا رہی

عمران ڈین کی ایک اردو غزل

موت کچھ آسان ہوتی جا رہی
میری جاں قربان ہوتی جا رہی

بے خبر کو یہ خبر تو دیجیے
درد کی پہچان ہوتی جا رہی

بیچ رہے سب خدا کے نام کو
بندگی دکان ہوتی جا رہی

اس نے مجھ کو درد سے ملوا دیا
اور اب انجان ہوتی جا رہی

جیسے جیسے چھو رہی اسکو نظر
صاحب ایمان ہوتی جا رہی

ان لبوں سے میرے غم کی داستاں
اب تو یہ مسکان ہوتی جا رہی

عمران ڈین

عمران ڈین

عمران ڈین ولد چارلس ڈین 6 .6 1978 فرام۔ فیصل آباد کرسچن M. Phil. Theology شاگرد خاص۔ استاد پرویز پارس صاحب از لاھور شاعری کا آغاز۔ 1990 کلاس ہشتم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button