- Advertisement -

مانچسٹر کی ایک ادبی شام

اہتمام انٹرنیشنل مانچسٹر برطانیہ اور اُردو گلوبل نیٹ ورک

17فروری 2020 کی شام برستے بادلوں اور یخ بستہ ہواؤں میں خزین۶ شعروادب انٹرنیشنل مانچسٹر برطانیہ اور اُردو گلوبل نیٹ ورک کی جانب سے محفل مُشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں مصنف، ڈرامہ نگار اور شاعر افتخار افی آف پاکستان کی کتاب یوکے یاترا کی تقریب رونمائی بھی ہوئی۔ محفل کی صدارت اور نظامت صابر رضا نے کی۔ میزبانی کے فرائض چئر مین خزینہ شعروادب شیخ امتیاز اقبال اور نغمانہ کنول بانی و صدر خزینہ نے انجام دیے۔

پروگرام کا آغاز سرور چشتی کی تلاوت و نعت رسول مقبول سے ہؤا ۔پروگرام کے پہلے حصے میں یوکے یاترا کی رونمائی ہوئی۔ دوسرے حصے میں انٹر نیشنل مُشاعرہ منعقد ہؤا۔ جس میں نامور شعرا نے اپنا کلام پڑھ کر داد وصول کی۔ اس محفل میں محمد عبداللہ ، ردا صاحبہ ، شبانہ کوثر جی ، محمد زمان ، عظیم ملک، سُر سنگیت کے بانی صحافی اور ٹی وی اینکر صاحبزادہ ہمایوں، مقدس مجید ، محبوب الہی بٹ ، سپیکر اخبار کے ایڈیٹر اور شاعر شاہین بٹ، ٹی وی اینکر طاہر چودھری، سکندر نواز چئر مین کاروان ادب عبدل، غفور کشفی، ناہید کیانی، عبدل غفار، احمد شہزاد، رانا رؤف، افتخار ڈار ، سرور چشتی، محمد شہزاد علی مرزا، شبنم مرزا شبانہ، ڈاکٹر فضہ، صابرہ ناہید ، شگفتہ پرواز ، ممتاز خان، احمد شہزاد پامیلہ ملک، محمد حسنین، مقدسہ بانو، صابر رضا، جنید شیخ، کرن جنید محمد علی، نوید شاہ، مصور صاحب اور بے شمار دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

پروگرام کے اختتام پر عشائیہ دیا گیا۔ اُردو گلوبل کے پانچ سالہ جشن کے حوالے سے نغمانہ کنول اور مرزا شہزاد علی کیک بھی کاٹا۔ خزینہ کے جانب سے میاں عامر علی، محمد حسنین اور افتخار افی کو تعریفی اسناد سی گئیں۔

(رپورٹ: نغمانہ کنول شیخ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
فہمیدہ ریاض کی ایک اردو نظم