آپ کا سلاماسلامی گوشہحمد و ثنا

مناجات

مناجات از بریرہ خان

مناجات

مجھے اپنے رستے پہ موڑ دے
میرے دل کے بت سب ہی توڑ دے
مجھے اپنے نام سے جوڑ دے
مجھے جوڑ دے٬ مجھے جوڑ دے

میرے ہر سفر پہ تو ساتھ ہو
میرے راستوں کو سنوار دے
میری ہر نیت کو خلوص دے
مجھے اپنی چاہ پہ موڑ دے
مجھے جوڑ دے٬ مجھے جوڑ دے
مجھے اپنے نام سے جوڑ دے

میری ہر دعا کو وہ راز دے
کہ جو تیری ذات سے جوڑ دے
میری زندگی کی اندھیری شب
کو تو اپنے ذکر سے نور دے
مجھے جوڑ دے٬ مجھے جوڑ دے
مجھے اپنے نام سے جوڑ دے

میرے عشق کو وہ مقام دے
کہ زمانہ اس کی مثال دے
میرے قلب کو وہ سکوں ملے
کہ جو تیری راہ پہ ڈال دے
مجھے جوڑ دے٬ مجھے جوڑ دے
مجھے اپنے نام سے جوڑ دے

از قلم : بریرہ خان
اللھمہ اخلصنا لک..!
#BlessedMuslimaah💞

بریرہ خان

ایک انتہائی ناقص العلم انسان جب کسی درجے پر کچھ نہ ہوتے ہوئے پہنچ جائے تو اس کے جذبات و احساسات کو بیان کرنے کے لیے الفاظ کا چناؤ انتہائی مشکل ہوجاتا ہے, بس کچھ یہی کیفیت میری بھی ہے, میں کچھ نہیں ہوں, جو ہے میرے رب کی ذات اور اس کا کرم ہے, جس کا ہم شکر تک ادا نہیں کر سکتے, خواہش بس یہ ہے کہ جب دنیائے فانی سے کوچ کریں تو کوئی ایک شخص دل سے کہہ دے اس انسان کو محبت تھی سراپا محبت سے۔ بریرہ خان #BlessedMuslimaah💞

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

Back to top button