آسماں میں حضورﷺ کی مدح
ہر جہاں میں حضورﷺ کی مدح
اس کے زوار میں ملائک ہیں
جس مکاں میں حضورﷺ کی مدح
سارے عالم میں چرچا آقا کا
این و آں میں حضورﷺ کی مدح
آپ سنتے ہیں ، مسکراتے ہیں
ہر زباں میں ، حضورﷺ کی مدح
ان کا ذاکر ، قدیر قادر ہے
لامکاں میں حضورﷺ کی مدح
محمد رضا نقشبندی