آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریکاشف حسین غائر
لہک رہی ہے کسی گُل کی باس گلیوں میں
کاشف حسین غائر کی ایک اردو غزل
لہک رہی ہے کسی گُل کی باس گلیوں میں
بھٹک رہا ہے کوئی آس پاس گلیوں میں
کنارِ شام یہ میلہ سا خوش لباسی کا
دکھائی دیتا ہے اِن بے لباس گلیوں میں
ہَوا گئی ہے یہ کس کو سلام کرتی ہوئی
چراغ کس نے جلائے اُداس گلیوں میں
تمام شہر میں جو گونجتی تھی وہ آواز
سنائی دیتی ہے اب خاص خاص گلیوں میں
کاشف حسین غائر