آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریعمران سیفی

لگ کے دیـوار سـے ہــے کـھڑا آئنـہ

عمران سیفی کی اردو غزل

لگ کے دیـوار سـے ہــے کـھڑا آئنـہ
دیکھ لے تجھ کو دے گا دعا آئنـہ

حُسن والے تجھے لُوٹنےآئیں گے
گر بچــا سکتا ہے تو بچــا آئنـہ

بادشاہا گــداگـر کو سـکے نـہ دے
گــر دِلاسـکتـا ہــے تــو دِلا آئنـہ

ریت یوں بھی نچوڑی نہیں جائے گی
میـں تـو کہتـا ہـوں اس کـا بـنا آئـنـہ

میـں دکـھائی نہیـں دے رہـا شـہر کـو
اب مجـھے دیـکھـتا ہـوں مـیں یا آئـنـہ

عمران سیفی

عمران سیفی

میرا نام عمران سیفی ہے میں ڈنمارک میں مقیم ہوں پاکستان میں آبائی شہر سیالکوٹ ہے میرا پہلا شعری مجموعہ ستارہ نُما کے عنوان سے چھپ چکا ہے جو غزلوں اور نظموں پر مشتمل ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

Back to top button