اردو نظمشعر و شاعریمجید امجد

کون دیکھے گا

ایک اردو نظم از مجید امجد

جو دن کبھی نہیں بیتا—– کون دیکھے گا
انہی دنوں میں اس اک دن کو کون دیکھے گا
اس ایک دن کو—- جو سورج کی راکھ میں غلطاں
انہی دنوں کی تہوں میں ھے—– کون دیکھے گا
اس ایک دن کو— جو ھے عمر کے زوال کا دن
انہی دنوں میں نمو یاب کون دیکھے گا
میں روز ادھر سے گزرتا ھوں کون دیکھتا ھے
میں جب ادھر سے نہ گزروں گا کون دیکھے گا
ہزار چہرے خود آرا ھین کون جھانکے گا
مرے نہ ھونے کی ھونی کو کون دیکھے گا
تڑخ کے گرد کی تہ سے اگر کہیں کچھ پھول
کھلے بھی تو کوئی دیکھے گا —- کون دیکھے گا

 

مجید امجد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button