- Advertisement -

کتابِ زندگی کو کون دیکھے

منزّہ سیّد کی ایک غزل

کتابِ زندگی کو کون دیکھے
مسلسل بےبسی کو کون دیکھے

ہتھیلی پر کسی کا نام ہو تو
کسی بھی اجنبی کو کون دیکھے

حیاتِ جاوداں پانے کی خاطر
عزابِ عاشقی کو کون دیکھے

زمانے کی نگاہوں میں نمایاں
ہمیشہ بےرخی کو کون دیکھے

سفر درپیش ہو صحراؤں کا تو
مسلسل تشنگی کو کون دیکھے

فسردہ شام ہو جاڑے سے لپٹی
تو آنکھوں میں نمی کو کون دیکھے

کسی کی یاد میں ڈوبی نہ ہو تو
پرانی ڈائری کو کون دیکھے

اب اخباروں میں ہیں رنگین خبریں
حروفِ رنجگی کو کون دیکھے

اندھیرے کی گزارش پر منزّہ
ذرا سی روشنی کو کون دیکھے
منزّہ سیّد

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
ایک اردو شاعری کی تخلیق از مرزا غالب