کھوٹى قسمت ہوئى کھرى میرى
بات آخر سنى گئى میرى
آنکھ اکتا چکی تھی دنیا سے
پھر نظر آپ پر پڑی میری
وقت اوروں کو دے رہے ہو تم
مجھ کو واپس کرو گھڑى میرى
آپ جیسوں سے ہار جاؤں میں
اتنى قسمت نہیں برى میرى
اُس نے جانے کو شال اوڑھی اور
ایک دم آنکھ کھل گئی میری
کیا کہا؟اس نے میرا نام لیا؟
اس کا مطلب نکل پڑی میری
اک کبوتر نے لوٹنا تھا منیر
ایک کھڑکى کھلى رهى میرى
منیر انجم