- Advertisement -

خواب کے پہلے جھونکے سے

تجدید قیصرکی ایک اردو غزل

خواب کے پہلے جھونکے سے
لپٹی بیل دریچے سے

پہلی بارش آئی ہے
تم بھی نکلو کمرے سے

میں نے ہونٹ بھگونے ہیں
چھلکے ہوئے ستارے سے

خوشبو والے آتے ہیں
رنگوں کے دروازے سے

رستہ بنتا جاتا ہے
اس کے چلتے رہنے سے

اپنا حال کہو صاحب
میں بہتر ہوں پہلے سے

تجدید قیصر

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
دانش نقوی کی ایک اردو غزل