- Advertisement -

کماکے جو بھی لاتا ہے

غضنفر غضنی کی ایک اردو غزل

کماکے جو بھی لاتا ہے وہ گھر پہ وار دیتا ہے
کرائے دار کو گھر کا کرایہ مار دیتا ہے

تجھے معلوم ہے نا ہم کسی سے لڑ نہیں سکتے
ہمارے ہاتھ میں پھر کس لیے تلوار دیتا ہے

کسی کو گالیاں دینا شریفوں کا نہیں شیوہ
جو ہوتا ہے برا گالی وہی بدکار دیتا ہے

مجھے پکا یقیں ہے میں ترقی پاؤں گا اک دن
دعائیں رات دن مجھ کو مرا دلدار دیتا ہے

بہت تکلیف ہوتی ہے بہت روتا ہے دل غضنی
وفاؤں کے عوض دھوکا کوئی جب یار دیتا ہے

غضنفر غضنی

  1. Wajahat Iqbal کہتے ہیں

    Bohat khoob❤️♥️

    1. ghazanfar کہتے ہیں

      Thanks
      wajahat
      bhai

  2. یوسف عابدی کہتے ہیں

    بہت عمدہ کلام

    1. ghazanfar کہتے ہیں

      Thanks

    2. ghazanfar کہتے ہیں

      thanks Yousuf bhai

کا جواب دیں ghazanfar
جواب منسوخ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
غضنفر غضنی کی ایک اردو غزل