- Advertisement -

کالی یا سفید

مزاحیہ لطائف

ایک نیوز رپورٹر منڈی میں ایک گائے بیچنے والے کا انٹرویو لینے کیلئے آیا۔ نیوز رپورٹر: آپ اپنی گائے کہاں نہلاتے ہیں؟۔ بیوپاری: جی کالی یا سفید؟۔ رپورٹر: کالی والی۔ بیوپاری: جی میں اسے دریا پر نہلاتا ہوں۔ رپورٹر: اور سفید والی کو؟۔ بیوپاری: جی اسے بھی دریا پر نہلاتا ہوں۔ رپورٹر اس جواب پر تھوڑا حیران ہوا لیکن اس نے انٹرویو جاری رکھا۔ رپورٹر: آپ اپنی گائے کو کیا کھلاتے ہیں؟۔ بیوپاری: کالی یا سفید؟۔ رپورٹر: کالی والی۔ بیوپاری: جی میں اسے چارہ کھلاتا ہوں۔ رپورٹر: اور سفید والی کو؟۔ بیوپاری: جی اسے بھی چارہ ہی کھلاتا ہوں۔ نیوز رپورٹر کو اس بار اور بھی عجیب لگا لیکن اس نے سوچا کہ ایک اور سوال پوچھتا ہوں۔ رپورٹر: آپ اپنی گائے کو رات کو کہاں باندھتے ہیں؟ بیوپاری: کالی یا سفید؟ رپورٹر: کالی والی۔ بیوپاری: جی میں اسے رات کو باڑے میں باندھتا ہوں۔ رپورٹر: اور سفید والی کو؟۔ بیوپاری: جی اسے بھی میں رات کو باڑے میں ہی باندھتا ہوں۔ اب نیوز رپورٹر سے رہا نا گیا۔ رپورٹر: آپ مجھ سے بار بار کالی یا سفید کے بارے میں کیوں پوچھتے ہو جب کہ آپ نے دونوں کے بارے ایک ہی جواب دینا ہوتا ہے۔ بیوپاری: جی وہ اصل میں کالی والی گائے میری اپنی پے۔ رپورٹر: اور سفید والی؟۔ بیوپاری: جی وہ بھی میری اپنی ہی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

سلام اردو سے منتخب سلام
ایک اردو غزل از فیصل اظفرؔ علوی