ہم پہ احسان کرنے والوں میں
کون ہے؟ دھیان کرنے والوں میں
پہلا نمبر خدا کا آتا ہے
ہمیں حیران کرنے والوں میں
تیری خاموشیاں بھی شامل ہیں
شہر سنسان کرنے والوں میں
اور ملوث ہے ایک خانہ خراب
صحن ویران کرنے والوں میں
روزِ محشر اٹھائے جائیں ہم
راہ آسان کرنے والوں میں
راز احتشام