اردو غزلیاتشعر و شاعریقمر رضا شہزاد

ہمیشہ جیتنے والا کبھی تو ہارا بھی ہو

قمر رضا شہزاد کی اردو غزل

ہمیشہ جیتنے والا کبھی تو ہارا بھی ہو

محبتوں میں کوئی فیصلہ ہمارا بھی ہو

میں اس کنارے پہ بیٹھا ہوں اور سوچتا ہوں

مری گرفت میں دریا کا وہ کنارا بھی ہو

یہ شہر چھوڑنا مشکل تو ہے مگر سر دست

کسی کو میرا ٹھہرنا یہاں گوارا بھی ہو

مجھے قبول نہیں تہمت دعا اور وہ

یہ چاہتا ہے کسی نے اسے پکارا بھی ہو

میں آفتاب نہیں ہوں مگر کبھی شہزادؔ

مرے مدار میں اس شخص کا ستارا بھی ہو

قمر رضا شہزاد

post bar salamurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button