حفاظت
میں اس سگریٹ کا ٹکڑا ہوں
جسے تم نے پیا تھا اپنی خوشی کے لئے
اور اب اپنے جوتے سے
مسل دینا چاہتے ہو
تاکہ اس کی چنگاری آگ نہ لگا دے
تمہارے لکڑی نما وجود کو
محفوظ رہنے کی تمہاری خواہش
تمہارے جذبات کو سن کر دیتی ہے
کسی دوسرے کی تڑپ
تم پر کوئی اثر نہیں کرتی
سگریٹ کے بچے ٹکڑے کو
آسانی سے پھینک سکتے ہو
مگر اس دھویں کا کیا کرو گے
جو تمہارے دل میں بھر گیا ہے
ایلزبتھ کورین مونا