آپ کا سلاماردو تحاریراردو مزاحیہ تحاریر

گلاب ظالم

ف ع کی ایک اردو تحریر

گلاب ظالم

ارے کیا کیا بتائیں اور کیا چھپائیں
اس دل کے دکھ کہاں تک دکھائیں

بھئی کیا حال چال ہیں لوگو !!!!

ہمیں تو ڈیپ-ریشن کے دورے پڑ پڑ کے پڑ رہے ہیں ۔ اب تو جی چاہتا ہے کہ ڈیپریشن کو آپکی اپنی ہر دل عزیز فرزانہ باجی پڑ جائیں ۔ کل تو حد ہی ہو گئی ، ہمارے صاحب جنہیں فرزانہ رانی سے سخت چڑ ہے ۔ قربانی کے بکرے یا 90 کی دہائی میں پائے جانے والے شرمیلے دولہے جیسا منہ بنا کر کہنے لگے فرزانہ رانی کا کیا کیا حال ہے ؟

ہم جو افسردہ بلبل بن کر چائے پینے کا شغل کر رہے تھے ۔ شاک کے مارے ایسا پھندہ لگا ، زبان بھی جلی اور ، چائے کے چھلکنے سے ہاتھ بھی سڑا ۔ آنکھوں میں درد کے مارے پانی آ گیا ۔ صاحب سمجھے شاید ہم انکے فرزانہ رانی کو قانونی طور پر acknowledge کر لینے سے ، ملکہ جذبات بن کر رو پڑے ہیں ۔

ہم نے انکا کھلا منہ دیکھ کر فورا کہا ، میاں منہ بند کر لیجئیے ، یہ آنکھوں کا پانی جذبات کی وجہ سے نہیں بلکہ گرم چاء کے ساڑے سے باہر آیا ہے ۔

پچھلے تین دن سے میٹھے کی اس قدر cravings آ رہی ہیں کہ گل ہی چھڈ دیں ۔ روز پروگرام بناتے ہیں کہ رس ملائی بنائیں لیکن یہ پروگرام ادھ وچکار ہی رہ جاتا ہے ۔ جن برائلر بچوں کو ادھ وچکار کا نہیں پتا انھیں بتاتے جائیں کے یہ کسی ڈیم کا نام نہیں ، بلکہ کام ادھورا رہ جانے کو کہتے ہیں ۔

کل شام کو مٹھائی کی cravings اس قدر شدید ہو چکی تھی کہ ہمیں خود ساختہ hallucination ہونے لگی ۔ اسی hallucination میں imagine کرنے لگے کہ ساتھ والے جرمن ہمسائیوں کی پڑدادی اماں کا تعلق انڈو پاک سے تھا اور وہ خواب میں اپنے پڑپوتے کو نظر آئیں اور فرمانے لگیں کہ پتر میرے سامان نوں attick وچ جا کہ کھول اس میں تمہیں ایک بوسیدہ ڈائری ملے گی ۔ اس ڈائری کے صفحہ نمبر 31 پر تمہیں انڈین funnel cake aka جلیبی کی ترکیب ملے گی ۔

پچھلے یارڈ میں وڈا کڑاہ رکھ کے جلیبیاں کڈ میرا پت ، تے اپنے پتر دا ولیمہ کر کے سارے بلاک وچ ونڈ دے ۔ لال گھر ( ہائے صدقے جاوں فرزانہ رانی کی residence ) وچ سب توں پہلے بھیجیں ۔

اب اس میں کچھ ٹیکنیکل خرابیاں تھیں ، انڈو پاک سے دور کا تعلق رکھنے والی جرمن نژاد پڑدادی اماں کے پڑپوتے اور اسکی grill-friend کا پتر تو کوئی نہیں لیکن بیٹوں جیسا کتا ہے ۔

پھر ہمیں یاد آیا کہ ایک مرتبہ واک کرتے وہ کتا ہمیں دیکھ کر زور سے بھونکا اور ہم نے چیخ مار دی ، تب کتے کے انسانی ابا نے بھیڑا سا منہ بنا کر کہا تھا
You have scared my baby !!!
تو پس اس سے ثابت ہوا کہ وہ کتا ہی انکا پتر ہے اور اسکے نام نہاد ولیمے پر جلیبیاں کڈی جا سکتی ہیں ۔

اس میٹھے کی آس نے ہمیں اتنا لمبا خواب دکھایا۔ جیری صاحب بیک یارڈ میں وڈا کڑاہ رکھے جلیبیاں تل رہے ہیں ، ولیمے والا منڈا تھوڑی دور زبان نکالے بیٹھا ہے ۔ انکی grill-friend اور کتے آئی مین دولہے کی حالیہ والدہ ماجدہ پاس بیٹھی سگریٹ نوشی کا شغل فرما رہی ہیں ۔ پھر ہمارا خود ہی دل خراب ہو گیا ۔ کہ کہیں ایسا نا ہو کہ دولہے کے انسانی والد، دولہے کو جلیبی چکھا کر واپس رکھ دیں
چھی چھی چھی !!!!!!

آگے ہم کچھ سوچنا بھی نہیں چاہتے 😔😔😔
اتنے میں باجی Alexa نے بتایا کہ مغرب کا وقت ہوا جاتا یے ۔ اللہ کا نام لے کر ارمانوں کا خون کیا اور اٹھ پڑے ۔ پاکستانی نژاد امریکیوں کے لئیے kidney beans بنائے اور انسانوں کے لئیے پالک گوشت اور تندوری روٹی ۔اللحمدللہ

کھانا کھانے کے بعد بڑے دلار سے تینوں بچوں کو آفر کی کہ اگر کسی نے اماں کی گڈ بکس میں آنا ہو تو وہ ایک چاکلیٹ پیش کر سکتا ہے ۔ بڑی بیٹی نے تو نظروں سے خاموشی کی مار ماری ، چھوٹی کہنے لگی چاکلیٹ نہیں ہے Banana کھا لو ۔ بیٹے نے کہا کہ اسکو بھی چاکلیٹ چاہئیے ۔ ندیدی بھوکی اولاد 😔😔😔

اس سے پہلے کے صاحب سے سوال کیا جاتا ، انکا جواب آیا کہ بی بی گڑ کھا لو !!!
ہم نے کہا اللہ کرے آپکو جنت میں فردوس عاشق اعوان صاحبہ جیسی حور ملے ، وہ بھی ایک دو نہیں اکھٹی دس دس !!!! فردوس صاحبہ کا پورا گینگ !!!! فردوس صاحبہ تو اکیلی ہی کئی مردوں پر بھاری ہیں ، imagine کریں انکا پورا گینگ کیسی تھرتھلی مچا سکتا ہے !!!!

ڈر کے مارے جواب آیا ، آخری غسل کر لو ، بچوں کو پیار کر لو ، دیسی لینڈ لے چلتا ہوں ۔ مٹھائی کھانے کے بعد سیدھا ہسپتال چھوڑ آوں گے ۔ ایسی رقت تھی انکی آواز میں کہ ہم نے ارادہ ہی ملتوی کر دیا ۔ چوری چوری گوگل کر کے چیک کیا تو پتا چلا سارا iselin بند پڑا ہے ، وہاں سے گلام-ظالم( گلاب جامن ) تو نہیں البتہ کرونا ڈارلنگ اور رس وارننگ مل جاتا ۔

اگر آس پاس رہنے والوں کے پاس فریزر میں مٹھ-یائی ہے تو وہ anonymously باہر رکھ کے جا سکتے ہیں 😝 معاوضے کے طور پر آپکی باجی آپکی شان میں ایک جھوٹا قصیدہ لکھ دیں گی ، جس کو پڑھ کر آپ گلام ظالم کھائے بغیر ہی پھول کر کپا یا کپی ہو جائیں گے ۔

اگر مٹھائی مل گئی تو دوبارہ ملاقات ہو گی انشاءاللہ نہیں تو پھر جنت میں ہی ملیں گے ( ایموشنل بلیک میلنگ ، دال پر آخری تڑکا ) 😁

ف ع

سائٹ ایڈمن

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button