آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریمنزّہ سیّد

گھر کا رستہ بھولنے والے کی خیر

منزّہ سیّد کی ایک اردو غزل

گھر کا رستہ بھولنے والے کی خیر
شہرِ یاراں چھوڑنے والے کی خیر

چار دن کی دل لگی کے واسطے
میرے دل سے کھیلنے والے کی خیر

بےوفائی کا گلہ کس سے کروں
مجھ کو تنہا چھوڑنے والے کی خیر

سرخ پھولوں کی بجائے تحفتاً
زرد کلیاں بھیجنے والے کی خیر

کرچیاں بکھری ہوئی ہیں چار سُو
شیشہء دل توڑنے والے کی خیر

لمحہء فرصت,میں روٹھے یار کو
بےتحاشا سوچنے والے کی خیر

جو برا چاہے اسی کا ہو بھلا
سب کا اچھا چاہنے والے کی خیر

بعد از بہتان مجھ کو گاڑ کر
پہلا پتھر مارنے والے کی خیر

منزہ سید

منزّہ سیّد

نام...منزہ سید.... جائے پیدائش ساہیوال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

Back to top button