اجزاء ۔
گوشت پسندے کی طرح کٹے ہوئے ٹکڑے ڈیڑھ کلو
دہی ایک پاؤ
ادرک پسا ہوا 1 کھانے کا چمچہ
لہسن پسا ہوا 1 کھانے کا چمچہ
کچّا پپیتا پسا ہوا 2 کھانے کا چمچہ
کُٹی ہوئی سرخ مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچہ
نمک 1 چائے کا چمچہ
آئل فرائی کے لیئے تھوڑا سا ۔۔
گھر کے مصالحے کی جگہ "شان” مصالحے کا تکّہ بوٹی سیخ کباب والا مصالحہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ ڈیڑھ کلو گوشت میں ایک پیکٹ ۔
ترکیب۔
گوشت کو دھوکر چھلنی میں رکھیں کہ پانی نکل جائے ، اب سارے مصالحے ملا کر اچھی طرح مکس کرکے کم ازکم 2 گھنٹے کے لیئے رکھ دیں ، اب فرائی پین میں ایک کھانے کا چمچہ آئل ڈالیں اور گوشت کے ٹکڑے کو ایک ایک کر کے پین میں پھیلا کر رکھیں اور ڈھکن بند کر کے پکنے دیں ۔۔ جب گوشت کا پانی کم رہ جائے تو گوشت پلٹ دیں اور جب پانی بلکل خشک ہوجائے تو گوشت کو اُلٹ پلٹ کرتے ہوئے ذرا سا سرخی مائل ہونے تک فرائی کریں، اسی طرح کرکے سارے تکے فرائی کرلیں ۔۔ جب ایک بار فرائی کرکے تکے پین سے نکالیں تو پین میں جو مصالحہ چپک گیا ہو اُس کو صاف کرکے دوسری بار فرائی کے لیئے گوشت ڈالیں ورنہ تکّے کا رنگ خوشنما نہیں رہے گا ۔