آپ کا سلاماردو تحاریراردو مزاحیہ تحاریر

فرزانہ رانی اور ہرنیلہ کی گپ شپ

ف ع کی ایک اردو تحریر

فرزانہ رانی اور ہرنیلہ کی گپ شپ

السلام علیکم
کیا کبھی آپ سب کے ساتھ یہ حادثہ ہوا ہے کہ دماغ شل ہو گیا ہو؟؟؟

کل دوپہر کو ہم سنجیدگی سے ایک remedy پر غور کر رہے تھے ، وہ یہ کہ اپنے سر پر کوئی بھاری سا فرائنگ پین ماریں ۔ ہو سکتا ہے اسی بہانے دماغ کو تازگی ، تازہ خون کی صورت مل جائے ، ہائے لیکن پھر درد کا خوف پٹھے خیالات پر غالب آ گیا ۔
محترم چچا غالب سے ہمیں آجکل ویسے بھی بہت ڈر لگ رہا ہے ۔

آجکل ہمارے اور صاحب کے درمیان بلی ، چوہے والا کھیل جاری ہے ، ہم تمام رسیاں تڑوا کر ایک لمبی سیر پر جانا چاہتے ہیں لیکن صاحب کا حکم ہے کوئی گھر سے نا نکلے ۔

کل شام کو ہماری نادانی کی وجہ سے ڈرائیوے میں چہل قدمی کی اجازت بھی ختم ہو گئی ۔ بچوں کو ہم پر بہت غصہ تھا ۔ ہم نے بھی اپنے غصے کو ایک
Presidential order
جاری کیا ، باہر نکل اوئے اور پھر منہ پھلا کر بیٹھے رہے ۔ سر پر بازو رکھ کر صوفے پر لیٹ گئے اور بھینگی آنکھ کر کے دیکھتے رہے ہو سکتا ہے کوئی منانے آ جائے ۔ پھر دل تو تب ٹکڑے ٹکڑے ہوا جب صاحب بتیاں بند کر کے ہمارے ٹانگوں پر چھوٹا کمبل دے گئے ۔
سارے جہاں کو پتہ ہے کہ ہم دن کے وقت نہیں سوتے 😔

جب دیکھا کہ عوام پر تو اس منہ پھلائی کا کچھ خاص اثر نہیں ہو رہا ، تو آپکی اپنی فرزانہ رانی کے دماغ میں ایک آئیڈیا آیا ۔ ہم نے دیواروں کو مخاطب کر کے اونچی آواز میں کہا ، آج ہم ڈنر نہیں بنائیں گے !!!!

اب ہم سوچ رہے تھے کہ ساری عوام بھاگی بھاگی آئے گی کیا ہوا ؟؟؟؟ لیکن یہ کیا !!!!
کوئی خاص response ہی نہیں آیا ۔ آدھے گھنٹے بعد کچن سے خوشبو آنے لگی ، ہم بہانے بہانے سے اٹھے ۔ کیا دیکھتے ہیں کہ صاحب jerk chicken کی تیاری میں ہیں ، چھوٹی بیٹی چاول نکال رہی ہے ۔ extra small اور extra large نمبر والی اولاد سلاد کاٹ کر اسے خود ہی بکریوں کی طرح چرے جا رہی ہے ۔

ہمیں اتنا shock لگا کہ دل کیا بس رو پڑیں ۔ ہم نے کہا کہ ہمیں بھوک نہیں ہے ہم کچھ نہیں کھائیں گے ۔ صاحب کہنے لگے بھوک نہیں ہے بی بی ؟ یا بس attitude دکھا رہی ہیں ؟؟؟ ہم نے کہا to be very honest بھوک تو شدید ہے لیکن ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہ رہے ہیں ۔

کہنے لگے کھانا کھا لینا ، کھانے کے بعد پھر دوبارہ ڈرامہ کوئین بن جانا ، انکو کوئی مسئلہ نہیں ۔ بڑی بیٹی کی آواز آئی اماں کچھ بھی کر لو
You are not going outside !!!!

بیٹے نے لقمہ دیا
Mom , outside corona is roaming in the streets, He will take you away and eat you up.

استغفار اللہ۔!!!!

ہم سوچنے لگے کہ ساری دنیا ہی سمجھ دار ہے ایک ہم اکیلے ہی بے وقوف ہیں بس ۔

لیٹ لیٹ کر ، بیٹھ بیٹھ کر اور چل چل کر کمر درد کر رہی ہے ۔ لیکن صاحب اس طرح پہرے پر بیٹھے ہیں جیسے گھاگ شکاری گھات لگائے بیٹھا ہوتا ہے ۔ دبے پاوں بھی چلیں تو اللہ دین کے چراغ کے جن کی طرح سامنے سے نمودار ہو جاتے ہیں 😔😔😔

اب تو چٹ پٹے کھانے کا مزا بھی نہیں آرہا ۔ پیچھے بیک یارڈ میں ہرن سبزی پارٹی کر رہے تھے ۔ دو دن پہلے ہم پودینہ لینے نکلے ، پہلے ہرن انسانوں دیکھ کر بھاگ جایا کرتے تھے لیکن اب معاملہ الٹ ہے ۔ پوری فیملی اس ڈھٹائی سے کھڑی رہی کہ ہمیں خوف آنے لگا ۔ پھر ہم نے سوچا کہ ہو سکتا ہے یہ ہرن کے بھیس میں اللہ کی کوئی اور مخلوق ہو ۔ ہم نے سلام کیا ، اجازت مانگی کہ برائے مہربانی ذرا اپنی تشریف تھوڑی دیر still رکھ لیں ۔ باجی کو پودینہ چاہئے ۔

ڈرتے ڈرتے پودینہ توڑ لیا پھر شکریہ ادا کیا ۔
تب تک ہم ہرنوں سے اور ہرن ہم سے فری ہو چکے تھے ۔ جی بھر کر باتیں کی ، پھر عرض کی کہ اللہ کا شکر کیجیئے محترم ہرن صاحب ، یہاں آپ چوہدری بنے پھرتے ہیں ۔ کوئی اور جگہ ہوتی تو اگلے کب کے آپکے کباب بھون کر کھا گئے ہوتے ۔شاید ہماری یہ بات انھیں کچھ خاص پسند نا آئی ، نہلے پہ دہلا ساتھ ہی ہمیں شدید آدمخور قسم کی چھینکیں بھی آ گئیں ۔ اور اس سے پہلے کے پرن فیملی ہمارے طبعیت صاف کرتی ، ہم واپس کچن کی طرف بھاگ آئے ۔ دروازہ بند کر کے سانس لیا ۔ اور سوچنے لگے اب یہ ہرن واپس جا کر شوخیاں ماریں گے ۔ ہا ئے ہرنیلہ!!!!! کتنا مزا آیا تھا جب وہ انسانی باجی ہم سے ڈر کر بھاگ گئیں تھیں ہاہاہا

یہ دنیا پتا نہیں کس طرف جا رہی ہے 😔😔😔😔

ف ع

سائٹ ایڈمن

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button