سبق نمبر1
حرکات اور صیغے
حرکت : زبر، زیر اور پیش کو کہتے ہیں۔
ضمہّ پیش اور مضموم پیش والا حرف۔
فتحہ : زبر اور مفتوح زبر والا حرف .
کسرہ : زیر اور مکسور زیر والا حرف۔
غائب وہ ہے جو موجود نہ ہو۔ حاضر وہ ہے جس سے بات کی جائے ۔
متکلم :خود بات کرنے والا۔
مذکر نر اور مؤنث مادہ کو کہتے ہیں۔واحد ایک اور جمع ایک سے زیادہ۔
صیغہ لفظ کو بولتے ہیں
فارسی میں صیغے چھ ہیں :
واحد غائب
جمع غائب
واحد حاضر
جمع حاضر
واحد متکلم
جمع متکلم
فعل ماضی کی چھ قسمیں ہیں
ماضی مطلق، ماضی قریب، ماضی بعید، ماضی احتمالی، ماضی استمراری، ماضی تمنائی
ماضی مطلق معروف
نون کو دور جب مصدرسے کیا
ماضی مطلق کا صیغہ بن گیا
آورد لایا وہ ایک آدمی صیغہ واحد غائب
آوردند لائے وہ کئی آدمی صیغہ جمع غائب
آوردی لایا تو ایک آدمی صیغہ واحد حاضر
آوردید لائے تم کئی آدمی صیغہ جمع حاضر
آوردم لایا میں ایک آدمی صیغہ واحد متکلم
آوردیم لائے ہم کئی آدمی صیغہ جمع متکلم
آمد، رفت، نششت، استاد، خورد، نوشید
آیا ، گیا ، بیٹھا، کھڑا ہوا ، کھایا ، پیا
آمدم ، میں آیا۔
رفتی ،تو گیا۔
خوردیم،ہم نے کھایا۔
نوشیدند،انہوں نے پیا۔
نشستید،تم بیٹھے ۔
استادم،میں کھڑا ہوا۔
رفتیم،ہم گئے ۔آمدی،تو آیا۔
مشق
اردو میں ترجمہ کریں
خوردم
نششتی
آمدید
رفتم
استادند
نوشیدیم
خورد
رفتند
استادی
شستیم
فارسی میں ترجمہ کرو
میں نے کھایا۔
تم نے پیا۔
وہ کئی آدمی آئے ۔
ہم آئے ۔
تو بیٹھا۔
وہ کھڑے ہوئے ۔
میں نے پیا۔
تم نے کھایا
سوالات
۱۔ماضی مطلق معروف کی گردان بغیر معنی کے پڑھو؟
۲۔ماضی مطلق بنانے کا کیا طریقہ ہے ؟
۳۔واحد حاضر کے آخر میں کونسا حرف ہے ؟
۴۔واحد متکلم کے آخر کا حرف بتاؤ؟
۵۔جمع حاضر کے آخر میں کونسا حرف ہے ؟
۶۔جمع غائب کی پہچان بتاؤ؟
۷۔آوردی کیا صیغہ ہے ؟مع معنی کے بتاؤ؟
۸۔جمع متکلم کے آخر کا حرف بتاؤ؟
سبق نمبر 2
ماضی مطلق مجہول
آوردہ شد لایا گیا وہ ایک آدمی صیغہ واحد غائب
آوردہ شدند لائے گئے وہ کئی آدمی صیغہ جمع غائب
آوردہ شدی لایا گیا تو ایک آدمی صیغہ واحد حاضر
آوردہ شدید لائے گئے تم کئی آدمی صیغہ جمع حاضر
آوردہ شدم لایا گیا میں ایک آدمی صیغہ واحد متکلم
آوردہ شدیم لائے گئے ہم کئی آدمی صیغہ جمع متکلم
آزمود، آمرزید، آزارید، برداشت۔
آزمایا، بخشا، ستایا ، اٹھایا۔
آزمودہ شدی ، تو آزمایا گیا ۔
آمرزیدہ شدیم ، ہم بخشے گئے ۔
آزاریدہ شدند ، وہ کئی آدمی ستائے گئے ۔
برداشتہ شدم، میں اٹھایا گیا۔
آزمودہ شدید، تم آزمائے گئے ۔
آمرزیدہ شد، وہ بخشا گیا۔
مشق
اردو میں ترجمہ کرو
آمرزیدہ شدم
آزمودہ شدند
آزاریدہ شدی
براستہ شدیم
آزمودہ شد
آزارید شدم،
آمرزیدہ شدید۔
فارسی میں ترجمہ
میں آزمایا گیا
تم ستائے گئے
وہ اٹھائے گئے
تو بخشا گیا
ہم اٹھائے گئے
وہ ستایا گیا۔
سوالات
۱۔ماضی مطلق مجہول کی گردان بغیر معنی کے پڑھو؟
۲۔ماضی مطلق معروف و مجہول میں کیا فرق ہے ؟
۳۔وہ کئی آدمی لائے گئے ۔اس کی فارسی بناؤ؟
۴۔آوردہ شدم کیاصیغہ ہے :مع معنی بتاؤ؟
۵۔تم کئی آدمی لائے گئے ۔اس کی فارسی بناؤ؟
۶۔نوشت سے ماضی مطلق مجہول بناؤ؟
۷۔آوردہ شد کی پوری گردان پڑھو؟
۸۔ہم لائے گئے ۔اس کی فارسی بناؤ؟
سبق نمبر3
ماضی مطلق پہ جب آتا ہے است
بنتی ہے ماضی قریب اے حق پرست
ماضی قریب معروف
آورد ہ است لایاہے وہ ایک آدمی صیغہ واحد غائب
آوردہ اند لائے ہیں وہ کئی آدمی صیغہ جمع غائب
آوردہ ای لایا ہے تو ایک آدمی صیغہ واحد حاضر
آوردہ اید لائے ہوتم کئی آدمی صیغہ جمع حاضر
آوردہ ام لایاہوں میں ایک آدمی صیغہ واحد متکلم
آوردہ ایم لائے ہیں ہم کئی آدمی صیغہ جمع متکلم
خواند ، نوشت، افگند، آویخت، آمیخت، ترسید
پڑھا، لکھا، ڈالا، لٹکایا ، ملایا ، ڈریا
خواندہ، تو نے پڑھا۔
نوشتہ ام ، میں نے لکھا ہے ۔
افگندہ اند، انہوں نے ڈالا ہے ۔
آویختہ ایم ،ہم نے ٹکایا ہے ۔
آمیختہ اید، تم نے ملایا ہے ۔
ترسید است ، وہ ڈرا ہے ۔
مشق
اردو میں ترجمہ کرو
خواندہ ایم
نوشتہ ای
افگندہ ایم
آویختہ است
آمیختہ اند
ترسیدہ ای
خواندہ اند
نوشتہ اید۔
فارسی میں تر جمہ کرو
انہوں نے پڑھا ہے ۔
ہم نے لکھا ہے ۔
تم نے لٹکایا ہے ۔
میں نے بلایا ہے ۔
وہ ڈرا ہے ، ہم نے لکھا ہے ۔
تو نے پڑھا ہے ، ہم نے بلایا ہے ۔
سوالات
۱۔ماضی قریب معروف کی گردان بغیر معنی کے پڑھو؟
۲۔ماضی قریب کس طرح بنائی گئی؟
۳۔تو لایا ہے ۔اس کی فارسی بناؤ؟
۴۔آوردہ ام۔کیا صیغہ ہے ؟
۵۔وہ کئی آدمی لائے ہیں۔اس کی فارسی بناؤ؟
۶۔آوردہ ام۔کیا صیغہ ہے ؟
۷۔تم لاتے ہو۔اس کی فارسی بناؤ؟
۸۔آوردہ ای کیا صیغہ ہے ؟مع معنی بتاؤ؟
سبق نمبر ۴
ماضی قریب مجہول
آورد ہ شدہ است لایا گیا ہے وہ ایک آدمی صیغہ واحد غائب
آوردہ شدہ اند لائے گئَے ہیں وہ کئی آدمی صیغہ جمع غائب
آوردہ شدہ ای لایا گیا ہے تو ایک آدمی صیغہ واحد حاضر
آوردہ شدیہ اید لائے گئے ہوتم کئی آدمی صیغہ جمع حاضر
آوردہ شدہ ام لایا گیا ہوں میں ایک آدمی صیغہ واحد متکلم
آوردہ شدہ ایم لائے گئے ہیں ہم کئی آدمی صیغہ جمع متکلم
بست ، کشاد ، پر سید، بخشید
باندھا ، کھولا ، پوچھا، بخشا۔
بستہ شدہ اند ،وہ باندھے گئے ہیں۔
کشادہ شدہ ایم، ہم کھولے گئے ہیں۔
پرسیدہ شدہ ای ، تو پوچھا گیا ہے ۔
بخشیدہ شدہ ام، میں بخشا گیا ہوں۔
کشادہ شدہ است، وہ کھولا گیا ہے ۔
بستہ شدہ اید، تم باندھے گئے ہو۔
مشق
اردو میں ترجمہ کرو
کشادہ شدہ ام
بستہ شدہ ای
بخشیدہ شدہ اند
پرسیدہ شدہ ای
کشادہ شدہ اند
بستہ شدہ است
فارسی میں ترجمہ کرو
میں باندھا گیا ہوں
تم کھولے گئے ہو
تو بخشا گیا ہے
وہ پوچھے گئے ہیں
ہم بخشے گئے ہیں
وہ کھولا گیا ہے ۔
سوالات
۱۔ماضی قریب مجہول کی گردان بغیر مونی کے پڑھو؟
۲۔ماضی قریب معروف سے مجہول کس طرح بنائی گئی؟
۳۔میں لایا گیا ہو ں۔اس کی فارسی بناؤ؟
۴۔آوردہ شدہ اید۔کیا صیغہ ہے ، مع معنی بتاؤ؟
۵۔وہ آدمی لایا گیا ہے ۔اس کی فارسی بناؤ؟
۶۔آوردہ شدہ ایم کیا صیغہ ہے ؟مع معنی بتاؤ؟
۷۔وہ آدمی لا ئے گئے ۔اس کی فارسی بناؤ؟
۸۔آوردہ شدہ ایم کیا صیغہ ہے ؟مع معنی بتاؤ؟
سبق نمبر ۵
بود جب ماضی پہ آیا اے سعید
یاد رکھ وہ بن گئی ماضی بعید
ماضی بعیدمعروف
آورد ہ بود لایا تھا وہ ایک آدمی صیغہ واحد غائب
آوردہ بودند لائے تھے وہ کئی آدمی صیغہ جمع غائب
آوردہ بودی لایا تھاتو ایک آدمی صیغہ واحد حاضر
آوردہ بودید لائے تھے تم کئی آدمی صیغہ جمع حاضر
آوردہ بودم لایا تھا میں ایک آدمی صیغہ واحدمتکلم
آورد ہ بو ایم لائے تھے ہم کئی آدمی صیغہ جمع متکلم
پخت ، چشید، پزیرفت، جست، انداخت ، اندیشید
پکایا، چکھا ، قبول کیا ، ڈھونڈا، پھینکا ، سوجا
پختہ بودی، تو نے پکایا تھا۔
پزیرفتہ بودید، تم نے قبول کیا تھا۔
چشیدہ بودم، میں نے چکھا تھا۔
جستہ بودند، انہوں نے ڈھونڈا تھا۔
انداختہ بو دیم، ہم نے ڈالا تھا۔
اندیشیدہ بودی، تو نے سوچا تھا۔
مشق
اردو میں ترجمہ کرو
پختہ بودم
چشیدہ بودی
پزیرفتہ بودیم
جستہ بودید
پختہ بود
اندیشیدہ بودم
اندوختہ بودی
فارسی میں تر جمہ کرو
ہم نے پکایا تھا
تم نے کھا یا تھا
انہوں نے چکھا تھا
تو نے قبول کیا تھا
میں نے ڈھونڈا تھا
تو نے جمع کیا تھا۔
سوالات
۱۔ماضی بعید معروف کی گردان بغیر معنی کے پڑھو؟
۲۔ماضی بعید ماضی مطلق سے کس طرح بنائی گئی؟
۳۔تو لاِیا تھا۔اس کی فارسی بناؤ؟
۴۔آوردہ بودم۔کیا صیغہ ہے مع معنی بتاؤ؟
۵۔وہ کئی آدمی لائے تھے ۔اس کی فارسی بناؤ؟
۶۔رفت سے ماضی بعید کی گردان پڑھو؟
۷۔ہم لا ئے تھے ۔ اس کی فارسی بناؤ؟
سبق نمبر ۶
ماضی بعیدمجہول
آورد ہ شدہ بود لایا گیا تھا وہ ایک آدمی صیغہ واحد غائب
آوردہ شدہ بودند لائے گئے تھے وہ کئی آدمی صیغہ جمع غائب
آوردہ شدہ بودی لایا گیا تھاتو ایک آدمی صیغہ واحد حاضر
آوردہ شدہ دید لائے گئے تھے تم کئی آدمی صیغہ جمع حاضر
آوردہ شدہ بودم لایا گیا تھا میں ایک آدمی صیغہ واحد متکلم
آوردہ شدہ بودیم لائے گئے تھے ہم کئی آدمی صیغہ جمع متکلم
دانست، پرورد، خواست، داد
جانا ،پالا،چاہا ، دیا
دانستہ شدہ بودی ، تو جانا گیا تھا
پروردہ شدہ بودم،میں پالا گیا تھا
خواستہ شدہ بودید،تم چاہے گئے تھے
دادہ شدہ بودند،وہ ویے گئے تھے
دانستہ شدہ بودیم،ہم جانے گئے تھے ۔
مشق
اردومیں ترجمہ کرو
پروردہ شدہ بودی
دانستہ شدہ بودم
خوانستہ شدہ بودند
دادہ شدہ بودید
پروردہ شدہ بودیم
دانستہ شدہ بود
فارسی میں ترجمہ کرو
میں لایا گیا تھا
تم چاہے گئے تھے
وہ دیا گیا تھا
تو جانا گیا تھا
ہم دیے گئے تھے
تم پالے گئے تھے
سوالات
۱۔ماضی بعید مجہول کی گردان بغیر معنی کے پڑھو؟
۲۔ماضی بعید مجہول کس طرح بنائی گئی؟
۳۔تو لایا گیا تھا،اس کی فارسی کرؤ؟
۴۔آوردہ شدہ بودم،کیا صیغہ ہے ؟مع معنی بتاؤ؟
۵۔پرورد سے ماضی بعید مجہول پڑھو؟
۶۔آوردہ شدہ بود،کیا صیغہ ہے ؟مع معنی بتاؤ؟
۷۔تم لائے گئے تھے ،اس کی فارسی کرئو؟
۸۔آوردہ شدہ بودیم،کیا صیغہ ہے ؟مع معنی بتاؤ؟
سبق نمبر ۷
ماضی احتمالی معروف
آئے جب ماضی پہ باشد اے ہمام احتمالی اور شکیہ ہو نام
آوردہ با شد لایا ہو گا وہ ایک آدمی صیغہ واحد غائب
آوردہ باشند لائے ہوں گئے وہ کئی آدمی صیغہ جمع غائب
آوردہ باشی لایا ہو گا تو ایک آدمی صیغہ واحد حاضر
آوردہ باشید لا ئے ہو گئے تم کئی آدمی صیغہ جمع حاضر
آوردہ باشم لایا ہو ں گا میں ایک آدمی صیغہ واحد متکلم
آوردہ باشیم لائے ہوں گئے ہم کئی آدمی صیغہ جمع متکلم
آغازید، تراشید، پاشید، فہمید، خندید، دزدید
شروع کرنا، چھیلا، چھڑکا، سمجھا، ہنسا، چرایا
آغازیدہ باشی، تو نے شروع کیا ہو گا۔
پاشیدہ ہاشم، میں نے چھڑکا ہو گا۔
فہمیدہ باشید، تم سمجھے ہو گئے ۔
خندیدہ ہاشیم، ہم ہنسے ہوں گئے ۔
تراسیدہ باشند، انہوں نے چھیلا ہو گا۔
دزدیدہ باشد، اس نے چرایا ہو گا۔
مشق
اردو میں ترجمہ کرو
فہمیدہ باشم
پاشیدہ باشی
خندیدہ باشید
دزدیدہ باشند
اغازیدہ باشم
فہمیدہ باشد
تراشیدہ باشی
دزدیدہ باشد
فارسی میں ترجمہ کرو
ہم نے شروع کیا ہو گا۔
میں ہنسا ہوں گا۔
تو نے چرایا ہو گا۔
انہوں نے سمجھا ہو گا۔
اس نے چھڑکا ہو گا۔
ہم نے چھیلا ہو گا۔
تم ہنسے ہو گے ۔
میں شروع کیا ہو گا۔
سوالات
۱۔ماضی احتمالی معروف کی گردان بغیر معنی کے پڑھو؟
۲۔ماضی احتمالی کس طرح بنائی گئی؟
۳۔میں لایا ہوں گا،اس کی فارسی بناؤ؟
۴۔پروردسے ماضی احتمالی معروف پڑھو؟
۵۔آوردہ باشید،کیا صیغہ ہے ؟مع معنی بتاؤ؟
۶۔ہم لائے ہوں گئے ،اس کی فارسی بناؤ؟
۷۔برید سے ماضی احتمالی معروف پڑھو؟
۸۔آوردہ باشی۔کیا صیغہ ہے ؟مع معنی پڑھو؟
سبق نمبر ۸
ماضی احتمالی مجہول
آوردہ شدہ باشد لایا ہوگا وہ ایک آدمی صیغہ واحد غائب
آوردہ شدہ باشند لائے ہوں گے وہ کئی آدمی صیغہ جمع غائب
آوردہ شدہ باشی لایا گیا ہو گا تو ایک آدمی صیغہ واحد حاضر
آوردہ شدہ باشید لائے گئے ہو گئے تم کئی آدمی صیغہ جمع حاضر
آوردہ شدہ باشم لایا گیا ہوں گا میں ایک آدمی صیغہ واحد متکلم
آوردہ شدہ باشیم لائے گئے ہوں گئے ہم کئی آدمی صیغہ جمع متکلم
شناخت، ستود، طلبید ، فرستا د
پہچانا ، تعریف کی ، بلایا، بھیجا
شناختہ شدہ باشند، وہ پہچانے گئے ہوں گے ۔
ستودہ شدہ باشی، تو تعریف کیا گیا ہو گا
طلبیدہ شدہ باشم، میں بلایا گیا ہوں گا۔
فرستادہ شدہ باشید، تم بھیجے گئے ہو گے ۔
شناختہ شدہ باشیم، ہم پہچانے گئے ہوں گے ۔
مشق
اردو میں ترجمہ کرو
شناختہ ،شدہ باشد
فرستادہ شدہ باشند
ستودہ شدہ باشم
طلبیدہ شدہ باشی
شناختہ شدہ باشیم
فرستادہ شدہ باشی
فارسی میں ترجمہ کرو
میں پہچانا گیا ہوں گا
تم بلائے گئے ہو گے
ہم بلائے گئے ہوں گے
تو بھیجا گیا ہو گا
وہ پہچانا گیا ہو گا
وہ تعریف کئے گئے ہوں گے
سوالات
۱۔ماضی احتمالی مجہول کی گردان بغیر معنی کے پڑھو؟
۲۔ماضی احتمالی مجہول کس طرح بنائی گئی؟
۳۔پروردسے ماضی احتمالی مجہول پڑھو؟
۴۔تم لائے گئے ہو گے اس کی فارسی بناؤ؟
۵۔آوردہ شدہ باشم ،کیا صیغہ ہے ؟ مع معنی بتاؤ؟
۶۔تو لایا گیا ہو گا ،اس کی فارسی بناؤ؟
۷۔آوردہ شدہ باشد،کیا صیغہ ہے ؟
۸۔ہم لائے گئے ہوں گے ،اس کی فارسی بناؤ؟
سبق نمبر۹
ماضی استمراری معروف
مل کے مے اول ہو ماضی نا تمام
جو ہے استمراری نزد خاص و عام
مے آورد لاتا تھا وہ ایک آدمی صیغہ واحد غائب
مے آوردند لاتے تھے وہ کئی آدمی صیغہ جمع غائب
مے آوردی لاتا تھا تو ایک آدمی صیغہ واحد حاضر
مے آوردید لاتے تھے تم کئی آدمی صیغہ جمع حاضر
مے آوردم لاتا تھا میں ایک آدمی صیغہ واحد متکلم
مے آوردیم لاتے تھے ہم کئی آدمی صیغہ جمع متکلم
برد، برید، پسند ید ، برخاست، پیچید، پمیود
لے گیا، کاٹا، پسندکیا، اٹھا، لپیٹا، ناپا
مے بردند، وہ لے جاتے تھے ۔
مے بریدم، میں کاٹتا تھا۔
مے پسندیدی، تو پسند کرتا تھا۔
مے پیمودند، وہ ناپتے تھے ۔
مے بر خاستیم،ہم اٹھتے تھے ۔
مے پیچیدمد، تم لپیٹتے تھے ۔
مشق
اردو میں تر جمہ کرو
مے پسندیدم
مے بردی
مے بریدم
مے پمیودند
مے بر خاستند
مے پیمودم
مے پیچید۔
فارسی میں ترجمہ کرو
تم اٹھتے تھے
ہم لے جاتے تھے
تو کاٹتا تھا
میں پسند کرتا تھا
وہ لے جاتے تھے
ہم ناپتے تھے
تو لپیٹتا تھا
سوالات
۱۔ماضی استمراری معروف کی گردان بغیر معنی کے پڑھو؟
۲۔ماضی استمراری کس طرح بنائی گئی؟
۳۔میں لاتا تھااس کی فارسی بناؤ؟
۴۔پخت سے ماضی استمراری بناؤ؟
۵۔تو لاتا تھا،اس کی فارسی بناؤ؟
۶۔می آوردم کیا صیغہ ہے مع معنی بتاؤ؟
۷۔وہ کئی آدمی لاتے تھے اس کی فارسی بناؤ؟
۸۔مے آورد کیا صیغہ ہے مع معنی بتاؤ؟
سبق نمبر ۱۰
ماضی استمراری مجہول
آوردہ مے شد لایا جاتا تھا وہ ایک آدمی صیغہ واحد غائب
آوردہ مے شدند لائے جاتے تھے وہ کئی آدمی صیغہ جمع غائب
آوردہ مے شدی لایاجاتا تھا تو ایک آدمی صیغہ واحد حاضر
آوردہ مے شدید لائے جاتے تھے تم کئی آدمی صیغہ جمع حاضر
آوردہ مے شدم لایا جاتا تھا میں ایک آدمی صیغہ واحد متکلم
آوردہ مے شدیم لائے جاتے تھے ہم کئی آدمی صیغہ جمع متکلم
دید، رسانید، زد، سپرد
دیکھا، پہنچایا ، مارا، سونپا
دیدہ مے شدی، تو دیکھا جاتا تھا۔
رسا نیدہ مے شدیم، ہم پہنچائے جاتے تھے ۔
زدہ مے شدید، تم مارے جاتے تھے ۔
سپرد مے شدم، میں سونپا جاتا تھا۔
مشق
اردو میں ترجمہ کرو
زدہ مے شدیم
دیدہ مے شدم
سپردہ مے شدید
رسانیدہ مے شدی
سپرد مے شدند
زدہ مے شد
فارسی میں ترجمہ کرو
میں مارا جاتا تھا۔
ہم سپرد کیے جاتے تھے ۔
وہ پہنچائے جاتے تھے ۔
تو ماراجاتا تھا۔
ہم پہنچائے جاتے تھے ۔
وہ سونپا جاتا تھا۔
سوالات
۱۔ماضی استمراری مجہول کی گردان بغیر معنی کے پڑھو۔؟
۲۔ماضی استمراری مجہول کس طرح بنائی گئی۔؟
۳۔تم لائے جاتے تھے ،اس کی فارسی بناؤ۔؟
۴۔اوردہ مے شدم ،کیا صیغہ ہے مع معنی بتاؤ۔؟
۵۔پرورد سے ماضی استمراری مجہول پڑھو۔؟
۶۔تو لایا جاتا تھا،اس کی فارسی بتاؤ۔؟
۷۔آوردہ مے شدند،کیا صیغہ ہے مع معنی بتاؤ۔؟
۸۔ہم لائے جاتے تھے ۔اس کی فارسی بتاؤ۔؟
سبق نمبر۱۱
ماضی تمنا ئی معر وف
ماضی کے آخر میں یے آئے مگر
ہو تمنائی بلا خو ف و خطر
آوردے کیا اچھا ہوتا کہ لا تا وہ ایک آدمی صیغہ و احد غائب
آوردندے کیا اچھا ہوتاکہ لا تے وہ کہتی آدمی صیغہ جمع غائب
آوردمے کیا اچھا ہوتاکہ لاتا میں ایک آدمی صیغہ واحد متکلم
فروفت، کرد، کا شت
بیچا ، کیا ، بو یا
فرد ختے ، کیا اچھا ہوتاکہ وہ بیچتا۔
کر دمے ، کیا اچھا ہوتاکہ میں کر تا۔
کا شتندے ، کیا اچھا ہوتاکہ وہ بوتے ۔
کردے ،کیا اچھا ہوتاکہ وہ کرتا۔
مشق
اردو میں تر جمہ کرو
فردختے
کر د ندے
کا شتے
کر دے
فر و ختند ے
کاشتمے
فارسی میں تر جمہ کر و
کیا اچھا ہوتاکہ میں کر تا۔
کیا اچھا ہوتاکہ وہ بو تے ۔
کیا اچھا ہوتا کہ وہ بیچتے ۔
کیا اچھا ہوتاکہ میں بوتا۔
کیا اچھا ہوتا کہ وہ کر تا۔
کیا اچھا ہوتاکہ وہ بیچتا۔
سوالات
۱۔ماضی تمنائی کی گر دان بغیر معنی پڑھو۔؟
۲۔ماضی تمنائی کس طرح بنائی گئی۔؟
۳۔پر ورد سے ماضی تمنائی معر وف پڑھو۔؟
۴۔آوردندے کیا صیغہ ہے ؟مع معنی بتا ؤ۔؟
۵۔کیا اچھا ہوتا کہ میں لا تا۔اس کی فارسی بنا ؤ۔؟
۶۔آوردے کیا صیغہ ہے مع معنی بتاؤ۔؟
سبق نمبر ۱۲
ماضی تمنائی مجہول
آوردہ شدے کیا اچھا ہوتا کہ لا یا جاتا وہ ایک آدمی صیغہ واحد غائب
آوردہ شدندے کیا اچھا ہوتا کہ لائے جا تے وہ کئی آدمی صیغہ جمع غائب
آوردہ شدمے کیا اچھا ہوتا کہ لا یا جاتا میں ایک آدمی صیغہ واحد متکّلم
گذاشت، کشت، گر فت، یا فت
چھو ڑا، مارا، پکڑا، پایا
کشتہ شدندے ۔ کیا اچھا ہوتا کہ وہ مار ڈالے جاتے ۔
گنا شتہ مے ۔ کیا اچھا ہوتا کہ میں چھوڑا جاتا۔
گر فتہ شدے ۔ کیا اچھا ہوتا کہ وہ پکڑا جاتا۔
یا فتہ شدندے ۔کیا اچھا ہوتا کہ وہ پائے جاتے ۔
مشق
اردو میں تر جمہ کرو
یا فتہ شدے
گذاشتہ شدمے
گر فتہ شدندے
فارسی میں تر جمہ کرو
کیا اچھا ہوتا کہ میں بخشا جاتا۔
کیا اچھا ہوتا کہ وہ پکڑا جاتا۔
کیا اچھا ہوتا کہ وہ پائے جاتے ۔
کیا اچھا ہوتا کہ میں پو چھا جاتا۔
سوالات
۱۔ماضی تمنائی مجہول کی گر دان بغیر معنی کے پڑھو۔؟
۲۔کیا اچھا ہوتا کہ میں لایا جاتا۔اس کی فارسی بناؤ۔؟
۳۔ پر درد سے ماضی تمنا مجہول پڑھو۔؟
۴۔کیا اچھا ہوتا کہ وہ لا یا جاتا۔ اس کی فارسی بناؤ۔؟
۵۔آو ردہ شد ندے ،کیا صیغہ ہے ؟مع معنی بتاؤ۔؟
۶۔کردسے ماضی تمنائی مجہول پڑھو۔؟
ماخذ :
اردو کی برقی کتابیں