باورچی خانہسلام اردو سپیشل

چکن بروسٹ

ایک مزیدار کھانے کی ریسیپی

اجزاء۔
چکن لیگ اور بریسٹ کے درمیانی سائز کے ٹکڑے آدھا کلو ۔۔
انڈے 3 عدد
کارن فلور 4 کھانے کے چمچے
کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ
نمک آدھا چائے کا چمچہ یا حسبِ پسند
آئل فرائی کے لیئے
ترکیب۔
چکن کو صاف کرکے دھولیں اور آدھا کا آدھا نمک ڈال کر 20 منٹ تک اُبال لیں ، اب یخنی میں سے چکن نکال کر ٹھنڈا کرلیں ، انڈے میں کارن فلور ، نمک ، کالی مرچ ڈال کر پھینٹ لیں اب چکن کو انڈے کے آمیزے میں اچھی طرح ڈپ کر کے ہلکی آنچ پر سنہری مائل ہونے تک ڈیپ فرائی کرلیں ۔۔ فرنچ فرائز ، مایونیز اور ہری مرچ والی دہی کے ساتھ چکن بروسٹ کھائیں

کرن شہزادی

سلام اردو ایڈیٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button