- Advertisement -

سلام اردو براؤزنگ زمرہ

انور مسعود

انور مسعود (انگریزی: Anwar Masood)، (پیدائش: 8 نومبر، 1935ء) پاکستانی معروف شاعر ہیں، جو اردو، پنجابی اور فارسی میں شاعری لکھتے ہیں۔ انور مسعود زیادہ تر مزاحیہ شاعری سے مشہور ہوئے۔

انور مسعود کی پیدائش 8 نومبر 1935ء گجرات، پاکستان میں ہوئی اور بعد میں لاہور کی طرف ہجرت کر گئے جہاں انہوں نے تعلیم حاصل کی اور پھر سے گجرات اپنے شہر کی طرف واپس آ گئے جہاں انہوں نے "زمیندارا کالج گجرات” میں تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے ایم اے (فارسی) کی ڈگری اورینٹل کالج لاہور سے گولڈ میڈل کے ساتھ حاصل کی۔ وہ پنجاب کے مختلف کالجوں میں فارسی کے پروفیسر رہے۔