آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعری

بے حسی کب ہے

یوسف عابدی کی ایک اردو غزل

بے حسی کب ہے میرے حصے میں
گریہءِ شب ہے میرے حصے میں

تیرگی کیا مِرا بگاڑے گی
روشنی جب ہے میرے حصے میں

منفرد سوچ کا میں عادی ہوں
اِک عجب ڈھب ہے میرے حصے میں

قبل از وقت کس طرح ملتی
جو خوشی اب ہے میرے حصے میں

عاجزی بھی تو ایک نعمت ہے
نعمتِ رب ہے میرے حصے میں

ایک وہ ہی نہیں مِرا یوسف
ورنہ تو سب ہے میرے حصے میں

یوسف عابدی

post bar salamurdu

یوسف عابدی

مکمل نام : سید محمد یوسف عابدیقلمی نام : یوسف عابدیتخلص : یوسفعمر : 31 سالجائے پیدائش : کراچییومِ پیدائش : 11 جنوری 1993تعلیم : گریجویشن (جامعہ کراچی)اہم اصنافِ سخن : غزلپسندیدہ شعرا : میر و غالب، قتیل شفائی، جون ایلیاء ، احمد فراز، پروین شاکر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button