بھارت کے صوبہ اتر پردیش کے ضلع سلطان پور کے گاؤں باہر پور میں 17 دسمبر کو پیدا ہوئیں الہ آباد یونیورسٹی سے انہوں نے علم نباتات میں ایم ایس سی کیا ۔ قانون کی ڈگری لی اور اردو زبان و ادب میں ایم اے کے ساتھ ہی انہوں نے فلم اور ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ پونا سے Film Appreciation کورس مکمل کیا ۔ ہندی رسالہ منورما (الہ آباد) کی سب ایڈیٹر اور آل انڈیا ریڈیو میں اناؤنسر رہیں ۔ افسانے اور ڈرامے لکھنا ، انہیں سٹیج کرنا اور آبی رنگوں سے تصویریں بنانا ، یہ وہ مشاغل تھے جن سے انہوں نے اپنی تخلیقی زندگی کا آغاز کیا ۔ غزال اس وقت محکمہ اطلاعات اور رابطہ عامہ اتر بردیش لکھنئو میں ڈپٹی ڈائیریکٹر ہیں ۔ انہوں نے کئی ڈاکیومینٹری فلمیں بھی بنائی ہیں ۔