آپ کا سلاماردو غزلیاتشعر و شاعریعارف امام

اسلوبِ بد دُعا نہ دُھائی کا رنگ ھے

عارف امام کی اردو غزل

اسلوبِ بد دُعا نہ دُھائی کا رنگ ھے
نالہ کشی میں شُعلہ نوائی کا رنگ ھے

منبر یہ کوئی اَور ھے خُطبہ ھے کوئی اور
قیدی کی گفتگو ھے رھائی کا رنگ ھے

شانِ خدا ھے قافلہ سالاریٔ دَمِشق
اک بندۂ خدا میں خدائی کا رنگ ھے

یونہی نہیں کِھلا یہ گلستانِ مُمکِنات
صحرائے کُن پہ آبلہ پائی کا رنگ ھے

آیاتِ اِبتلا ہیں طمانچوں کے یہ نشاں
رخسارِ نیل گوں پہ لکھائی کا رنگ ھے

گل ھائے سرخِ عشق ھیں، دھبّے انہیں نہ جان
ملبوسِ ماتمی پہ صفائی کا رنگ ھے

آتے ھیں آسماں سے مضامیں قطار میں
صف بندیٔ رِثا میں رَسائی کا رنگ ھے

بے آب کب ھے گوھرِ اشکِ غمِ عطَش
ھر دُرّ آب گوں پہ ترائی کا رنگ ھے

میں ھوں غلامِ بادشہِ امر و انکشاف
میرے سخن پہ فرماں روائی کا رنگ ھے

عارف امام

سائٹ ایڈمن

’’سلام اردو ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔ جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے سلام اردوکے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button