اردو نظمایوب خاورشعر و شاعری

ایک دُعا (تمھاری سال گرہ پر)

ایوب خاور کی اردو نظم

مرے شہر زاد!
یہ ماہ و سال کے سلسلے
یہ فراق و وصل کے مرحلے
یہ چراغِ شام کی لَو کی طرح کھلے ہوئے
یہ متاعِ صبح کی طرح سینۂ گل پہ ہیں جو سجے ہوئے
یہ وہ روز و شب ہیں
کہ جن کی آب و ہَوا نے تجھ کو بہار دی
مرے شہر زاد!
خدا کرے
ترے جسم و جاں کی بہار پر
ترے آئینے کے کنار پر
تری چشمِ خواب سراب پر
ترے خاص رنگِ گلاب پر
یہی آب و تاب سجی رہے
یہ مری دعا ہے کہ تیرے دِل کی کلی ہمیشہ کھلی رہے

ایوب خاور 

post bar salamurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button