آپ کا سلامشعر و شاعریصدیق صائب

اے مری قوم کو اک خواب دکھانے والے

بسلسلہ یوم اقبال ایک تطمین بر شعر خورشید

بسلسلہ یوم اقبال ایک تطمین بر شعر خورشید

اے مری قوم کو اک خواب دکھانے والے
اے مرے دیس کو امکان بنانے والے

تیرے افکار سے عاری ہے یہاں کا منظر
دست خوددار سے عاری ہے یہاں کا پیکر

ہےجدا دین سیاست سے یہاں کی یکسر
رہبرِ دیں ہے یہاں کذب وریا کا خو گر

سرحدیں اس کی ہیں پامال نگر ہیں تاریک
منزلیں دور ہوئیں اور سفر ہیں تاریک

سینکڑوں ذہن مگر سوچ ٹھکانے پہ نہیں
سینکڑوں تیر مگر ایک نشانے پہ نہیں

میں کہ بد بخت ترے دور میں پیدا نہ ہوا
تو وہ خوش بخت کہ تو میرے زمانے میں نہیں

صدیق صائب

ایک تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ اشاعتیں

سلام اردو سے ​​مزید
Close
Back to top button